اسلام آباد، 24گھنٹوں میں 28اشتہاریوں سمیت 37ملزم گرفتار

 اسلام آباد، 24گھنٹوں میں 28اشتہاریوں سمیت 37ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 اشتہا ری مجرمان سمیت 37جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا ۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے اسحا ق مسیح اور اسد وقار سے 30 لٹر شراب، تھا نہ شالیمار پولیس نے رمضا ن اور نا صر اشرف سے 1,125گر ام ہیر وئن اور22گر ام آ ئس ، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے بختیار سے پستول، سہا لہ پولیس نے مبین سے پستول، لو ہی بھیر پولیس نے تیمورسے پستول، پھلگر اں پولیس نے اکبر خا ن سے 300گرام ہیر وئن، تھا نہ بنی گا لا پولیس نے آ صف سے 530گر ام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے جبکہ خصوصی مہم کے دوران28 اشتہاری بھی حراست میں لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں