کربلا کیفیت، جذبے ، غیر متزلزل عزم کا استعارہ:ساجد نقوی

کربلا کیفیت، جذبے ، غیر متزلزل عزم کا استعارہ:ساجد نقوی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)عاشورہ محرم الحرام 1446ھ کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے پیغام میں کہا۔۔۔

 حضرت امام حسینؓ نے ناجائز حکمرانی ماننے سے انکار کیا اور اسلامی اصولوں و بنیادی انسانی حقوق کی نفی پر مبنی جابرانہ نظام تسلیم نہ کیا، امام حسینؓ نے اصلاح امت ، معروف (نیکی) پھیلانے اور منکر (برائی) مٹانے کیلئے مدینہ سے ہجرت اختیار کی اور اس کٹھن اور مشکل راستے میں تکالیف و صعوبتیں خندہ پیشانی سے برداشت کیں حتیٰ کہ اعزّا و اقربا اور جانثاران کے ساتھ شہادت کی سعادت کو بھی قبول کر لیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کربلا کیفیت، جذبے، تحریک اور غیر متزلزل عزم کا استعارہ بن چکی ہے۔ واقعہ کربلا میں اس قدر ہدایت اور رہنمائی ہے کہ وہ ہر دور کے ہر انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ عزادار مظلوم کر بلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی یاد منارہے ہیں وہیں غزہ کے مظلوم معصوم بچوں، خواتین، مردوں اور بوڑھوں پر ستم کو بھی یاد رکھتے ہوئے سامراجی و طاغوتی قوتوں کیخلاف بھر پور آواز احتجاج بلند کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں