تاجروں کے مسائل حل کیے جا ئیں گے، سردار نسیم خان

تاجروں کے مسائل حل کیے جا ئیں گے، سردار نسیم خان

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔۔۔

 راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن باغ سرداراں کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن باغ سرداراں راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ملک غضنفر، جنرل سیکرٹری راجہ زبیر، سرپرست اعلیٰ ملک اشتیاق حسین، شیخ طاہر، چیئر مین زاہد عباسی، گلفراز خان جدون و دیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں