منشیات فروشوں، اشتہاریوں سمیت 24 ملزم گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس، ہیروئن برآمد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں، 8 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار اور منشیات و اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔
ایوب سے آہنی مکا، عبدالرحمن سے 215 گرام ہیروئن، سمیر سے پستول، رضا سے خنجر، کالاش اور انیل سے 882 گرام ہیروئن، عمر سے 720 گرام، عمر شہزاد، اللہ رکھا، کلیم، شکیل مسیح، ریاض، منظور، حسن، راشد، وحید اور الطاف سے 1365 گرام چرس، 375 گرام ہیروئن اور 5 تیس بور پستول برآمد کرلیے گئے۔