راولپنڈی:سکول ہیلتھ سپروائزرز انسداداد ڈینگی مہم پرمامور

راولپنڈی:سکول ہیلتھ سپروائزرز انسداداد ڈینگی مہم پرمامور

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ضلع کی 7 تحصیلوں سمیت 100 مقامات پر گریڈ 17کی سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزروں کو انسداد ڈینگی مہم پر مامور کر دیا۔

خواتین سپروائزروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے نو تعینات سی ای او نے راولپنڈی ضلع میں 200سے زائد خواتین جو گریڈ 17میں ہیں انہیں ڈینگی سپروائزر لگا دیا ہے، یہ خواتین افسر گھر گھر جاکر چھتوں پر واٹر ٹینکوں کو چیک کریں گی، خواتین افسران نے سی ای او کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت پنجاب سے کہا خواتین سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزروں کو یونین کونسلوں کی سطح پر ڈینگی سپروائزر لگانے سے وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں لہذا فیصلہ واپس لیکر پرانا طریقہ کار ہی اختیار کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں