شہری کی جیب سے رقم چرانے والا پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

شہری کی جیب سے رقم چرانے والا پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

راولپنڈی (خبرنگار) شہری نے جیب سے رقم نکالنے والے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ سٹی پولیس کو حیدرزمان نے بتایا کہ لیاقت باغ میٹرو سٹیشن کی سیڑھیوں کے پاس سو گیا تھا کہ اس دوران ایک آدمی نے میری جیب میں سے 2000 روپے نکال لیے، میں جاگ گیا اور اسے پکڑ لیا جس کا نام بعد میں کاشف معلوم ہوا، میں نے 15 پر کال کی تو پولیس موقع پر آ گئی اور چور کو لے کر چلی گئی۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں