کچے کے ڈاکوؤں نے بزرگ اغوا کر لیا، 50لاکھ تاوان طلب

کچے کے ڈاکوؤں نے بزرگ اغوا کر لیا، 50لاکھ تاوان طلب

راولپنڈی(خبرنگار)کچے کے ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کو 50 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کرلیا، تھانہ وارث خان پولیس کو نصیر احمد مغل نے بتایا۔۔۔

 اس کے سگے چچا رزاق مغل عمر 60 سال کو اغوا کر لیا گیا ہے، اغوا کاروں نے اپنا تعارف کچے کے ڈاکوؤں کے طور پر کروایا، میرے مزید استفسار پر تصدیق کے طور پر میرے چچا کا ویڈیو کلپ بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جس میں چچا رزاق مغل اغواء کاروں کے مطالبات مان لینے کے لیے کہہ رہے ہیں ۔ اغوا کار رہائی کیلئے پچاس لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں چچا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ علاوہ ازیں تھانہ نصیر آباد کی حدود سے عمیر کے بھائی شہزادکو کسی نے اغوا کرلیا، تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے رفیق کی بیٹی (ت)کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں