بے ضا بطگیاں :دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس سیل، دو معطل

بے ضا بطگیاں :دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس سیل، دو معطل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے بے ضا بطگیوں پر دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو سیل اور دو کو معطل کر دیا۔

اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں 58 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا۔ سیل کی گئی اسٹیبلشمنٹس میں الحاج کلینک اور عمیر میڈیکل سینٹر شامل ہیں۔ انہیں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن نہ کرانے ، ناقص صحت و صفائی انتظامات، غیر مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ، میعاد ختم ہونے والے ری ایجنٹس کے استعمال، نااہل طبی عملہ رکھنے پر سیل کیا گیا۔ اتھارٹی نے مختلف احکامات کی عدم تعمیل پر دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی خدمات معطل کر دیں جن میں کیپٹل ریہیبلیٹیشن سنٹر اور ہیلتھ کئیرنگ ریہیبلیٹیشن سنٹرشامل ہیں۔ 29 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو عدم تعمیل پر فوری اصلاحی اقدامات کیلئے نوٹس بھیجا گیا۔ رجسٹریشن کیلئے 3 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی سفارش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں