خواتین کو ہراساں کرنے پر مالک مکان کے بھائی و دیگر کیخلاف مقدمات

خواتین کو ہراساں کرنے پر مالک  مکان کے بھائی و دیگر کیخلاف مقدمات

راولپنڈی (خبر نگار) خواتین کو ہراساں کرنے، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر تین مقدمات درج کر لیے گئے۔

تھانہ رتہ امرال پولیس کو (ش) نے بتایا اسے اور بیٹی (ع) کو شیراز نے پستول دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا اٹھوا کر لے جاؤں گا۔ ریس کورس پولیس کو (پ) نے بتایا مالک مکان کا بھائی ساجد 3ماہ سے تنگ کر رہا ہے۔ صدر بیرونی پولیس کو (ط) نے بتایا شاہد اس کے گھر کے باہر گلی میں آیا اور میرے بیٹے کو پکڑ کر گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی، اس نے مجھے مارا اور کپڑے پھاڑ دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں