جماعت اسلامی دھرنا:بہارہ کہو میں اجلاس، تاجروں کی حمایت

 جماعت اسلامی دھرنا:بہارہ کہو میں اجلاس، تاجروں کی حمایت

بہارہ کہو(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی بہارہ کہو کا 26 جولائی کو بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔

 امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، عامر نواز، فاران عباسی، تاجر رہنماؤں نوید عباسی، عبید عباسی، ڈاکٹر بابر افضل، راجہ لطیف ، شعبان عباسی، جہانگیر عباسی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اور احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ مقررین نے کہا سب ظالم اکٹھے ہو گئے اور انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ ہر روز ٹیکسوں میں اضافہ، بے جا بجلی بل اور آسمان کو چھوتی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے اور مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں