پاکستان پوسٹ بلڈنگز کرایہ پر دینے کیلئے رینٹ پالیسی پر عمل کافیصلہ

 پاکستان پوسٹ بلڈنگز کرایہ پر دینے کیلئے رینٹ پالیسی پر عمل کافیصلہ

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وزارت مواصلات نے پاکستان پوسٹ کی عمارتوں کو کمرشل استعمال اور کرایہ پر دینے کیلئے رینٹ پالیسی 2021 پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا اور۔۔۔

 محکمہ کے اثاثہ جات کے نئے ڈی سی ریٹ اور مارکیٹ ویلیو کے تعین کی پورٹ بھجوانے کے احکامات دیئے ہیں۔ ملک بھر میں دفاتر، عمارتوں، پلاٹس، گیسٹ ہاؤس، زمین کے نئے ڈی سی ریٹ اورمارکیٹ ویلیو کی رپورٹ کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ نے ملک بھر میں پوسٹ ماسٹر جنرل کو احکامات دیئے ہیں۔ رینٹ پالیسی 2021 کے تحت محکمہ کا خسارہ ختم کرنے کیلئے دفاتر، عمارتیں نجی کمپنیوں کو کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا گیا اور ابتدائی طور پر 70 عمارتیں کرایہ پر دینے کیلئے منتخب کی گئی تھیں تاہم پاکستان پوسٹ کے مقررہ کرایہ ریٹ پر کسی کمپنی نے بولی نہیں دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں