ٹریفک قوانین خلاف ورزی، کارروائیاں مزید سخت کرنیکا فیصلہ

ٹریفک قوانین خلاف ورزی، کارروائیاں مزید سخت کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آبادپولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

 کم عمر ڈرائیورز اورون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے جس کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئیں، اس سلسلے میں تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اہم شاہراہوں اور چوکوں میں خصوصی ناکے لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں