کاروبار میں آسانی:پی ٹی اے اور این ٹی ایل میں معاہدہ

 کاروبار میں آسانی:پی ٹی اے اور این ٹی ایل میں معاہدہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے کاروبار میں آسانی اور ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کیلئے معاہدے پر دستخط کیے۔

 تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا یہ شراکت داری کو موثر اور شفاف لائسنسنگ کے طریقہ کار کی جانب مثبت قدم ہے جس سے ٹیلی کام سروس لائسنس کے درخواست دہندگان کو آسانیاں میسر ہوں گی۔ چیئرمین نادرا نے کہا این ٹی ایل اپنے نادرا ای سہولت فرنچائزز کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں