چیف کمشنر کا نوٹس، ڈیتھ اینڈ برتھ رجسٹریشن سروسز بحال

چیف کمشنر کا نوٹس، ڈیتھ اینڈ برتھ رجسٹریشن سروسز بحال

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں ڈیتھ اینڈ برتھ رجسٹریشن سروسز کی معطلی پر سخت نوٹس لیا۔

 چیف کمشنر نے اس معاملہ پر چیئرمین نادرا سے فوری رابطہ کیا، چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات کے بعد شہریوں کیلئے ایم سی آئی سروسز فوری بحال کر دی گئیں۔ واضح رہے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نے نادرا کے تمام واجبات فوری ادا کر دیئے۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے متعلقہ حکام کو آئندہ نادرا کے واجبات ادا کرنے کیلئے مستقل اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں