محتسب کی اداروں کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنیکی ہدایت

محتسب کی اداروں کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں۔

 وفاقی محتسب نے نادرا کو بحرین اور بغداد میں دفاتر قائم کرنے اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کو ’یکجا سہولتی مراکز‘ پر تعینات او پی ایف کے اہلکاروں کو پاس جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وفاقی محتسب نے یہ ہدایات اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق سرکاری اداروں کے مشترکہ اجلاس کی رپورٹ کے بعد دیں۔ سیکرٹری وفاقی محتسب افضل لطیف کی زیر سربراہی اجلاس میں دفتر خارجہ، او پی ایف، نادرا، سی اے اے، ایف آئی اے، اے ایس ایف، آئی بی اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وفاقی محتسب کے سمندر پار پاکستانیوں کے شکا یات کمشنر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال 70 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانی اس ادارے سے مستفید ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں