آر ڈبلیو ایم سی بورڈ کی جلد آؤٹ سورسنگ اقدامات کی ہدایت

آر ڈبلیو ایم سی بورڈ کی جلد آؤٹ سورسنگ اقدامات کی ہدایت

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت آر ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 58 واں اجلاس ہوا۔

 چیئرمین اور بورڈ ممبران نے ہدایت کی کہ صفائی سروسز کی دیگر اضلاع میں توسیع کے حوالے سے آئوٹ سورسنگ کے اقدامات مکمل کرکے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ ڈی سی راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ستھرا پنجاب روڈ میپ کے مطابق راولپنڈی اور اس کی تحصیلوں، ڈسٹرکٹ مری کی طرح دیگر اضلاع بشمول چکوال، تلہ گنگ، جہلم اوراٹک میں بھی صفائی ستھرائی کا جامع نظام وضع کر کے جلد اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے، صفائی کے حوالے سے کوتاہی اور غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر نے کہا راولپنڈی ڈویژن زیرو ویسٹ بنانے کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے، شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس پر سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں