شہریوں کے زیر التوا ریونیو کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت

 شہریوں کے زیر التوا ریونیو کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ریونیو کے حوالے سے اجلاس ہوا، اسلام آباد کے زیر التوا ریونیو کیسز کا جائزہ لیا گیا، ریونیو کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس کے دوران ریونیو اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اراضی و ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کے زیر التوا ریونیو کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے ،ریونیو کے حوالے سے بنائی گئی ڈیجیٹل پالیسی شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرے گی،اے ڈی سی آر ریونیو کے حوالے سے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں