ای 12 متاثرین کے مسائل حل، ترقیاتی کام تیز کرنے کے احکامات

 ای 12 متاثرین کے مسائل حل، ترقیاتی کام تیز کرنے کے احکامات

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے سیکٹر ای 12 کے متاثرین کے مسائل حل کر کے ڈویلپمنٹ کا کام تیز کیا جائے۔ سیکٹر ای 12کے متاثرین کے جائز بحالیاتی فوائد انہیں سیکٹر میں قائم ون ونڈو کے ذریعے ادا کئے جا ئیں۔ انہوں نے ممبر اسٹیٹ کو ہدایت کی کہ سیکٹر سی 15 میں ترقیاتی کاموں میں حا ئل رکا وٹیں دور کر کے کام کی رفتار تیز کی جائے۔ سیکٹرز سی 16 اور سی 14 میں جاری ترقیاتی کا موں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں