عدالتی فیسوں میں اضافے کیخلاف وکلا کی ہڑتال

عدالتی فیسوں میں اضافے کیخلاف وکلا کی ہڑتال

راولپنڈی (خبر نگار )پنجاب حکومت کی جانب سے عدالتی فیسوں اور اسٹامپ ڈیوٹی میں 500 سے 1ہزار گنا اضافے کے خلاف جمعہ کے روز ضلع کچہری راولپنڈی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔۔۔

وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس سے سنگین نوعیت کے مقدمات سمیت سینکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی وکلا ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں