پیسوں کیلئے والد پر حملہ کرنے والے نا خلف بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

 پیسوں کیلئے والد پر حملہ کرنے والے  نا خلف بیٹے کے خلاف مقدمہ  درج

راولپنڈی (خبر نگار) پولیس نے ناخلف بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ صدر بیرونی پولیس کو افضل نے بتایا کہ۔۔۔

 بیٹا عبد الرحمٰن کوئی نوکری وغیرہ نہیں کرتا اور مجھ سے پیسے مانگتا ہے ، پیسے نہ دینے پر وہ مجھ پر اینٹ سے حملہ آور ہو گیا ، وہ اکثر اپنی والدہ اور بھائی بہن کو بھی آئے روزپیسوں کی خاطر مارپیٹ کرتا ، گالیاں دیتا ہے اور بار بار دھمکیاں دیتا ہے کہ سب کو جان سے مار دوں گا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں