نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لڑائی دونوں کے خلاف مقدمات درج

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لڑائی  دونوں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی (خبر نگار) نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے درمیان لڑائی کے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔۔۔

 تھانہ چونترہ پولیس کوعلی حسن نے بتایا 22.07.24 کو مجھے اورڈرائیور لقمان کو کمپنی کے واٹر باؤزر میں جاتے ہوئے خلیل ،ذیشان اور دیگر نے روک کر زدو کوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور جیب سے 12000 روپے زبردستی نکال لئے ، ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔ راحت نے مقدمہ میں بتایا 24.7.24 کو ٹریکٹر ٹینکی لے کر جا رہے تھے کہ کھینگر کے نزدیک عباس ، جبار اور دیگر آ گئے اور فائر کیا جس سے صدیق شدید زخمی ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں