مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

مختلف مقدمات میں  مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار )راولپنڈی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار کر لئے ۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے دھوکا دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری حبیب کو گرفتار کر لیا جو سال 2021سے پولیس کو مطلوب تھا۔ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ندیم کو گرفتار کر لیا جو رواں سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں