جرائم ، بائیک چوری میں مطلوب 5ملزم گرفتار ، 6موٹرسائیکل برآمد

جرائم ، بائیک چوری میں مطلوب  5ملزم گرفتار ، 6موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی(خبر نگار ) راولپنڈی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار کر کے 6 موٹرسائیکل، 40 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔

 تھانہ آراے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب مبین اور معظم کو گرفتارکر کے چوری شدہ 5 موٹرسائیکل برآمد کیے ۔ تھانہ بنی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب رمضان،فیصل اور سہیل کو گرفتارکر کے چھینی گئی رقم 40000روپے ، موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں