گلگت بلتستان کے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کا اتوار کو سکریننگ ٹیسٹ ملتوی

 گلگت بلتستان کے ایلیمنٹری سکول  ٹیچرز کا اتوار کو سکریننگ ٹیسٹ ملتوی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز (ESTs/BPS-14) کیلئے اتوار 28 جولائی کا سکریننگ ٹیسٹ ملتوی کر دیا۔

ترجمان کمیشن کے مطابق اس سلسلے میں ای ٹی سی امیدواروں سے انفرادی طور پر بھی رابطہ کر رہی ہے تاکہ انہیں ٹیسٹ ملتوی ہونے کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے ۔ ترجمان کا کہناتھا کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں