راولپنڈی:صدر زرداری کی سالگرہ تقریب، کیک کاٹا گیا

 راولپنڈی:صدر زرداری کی سالگرہ تقریب، کیک کاٹا گیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب پراچہ سیکرٹریٹ میں ہوئی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے مل کر کیک بھی کاٹا۔

 صدر مملکت کے ترجمان ، سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا صدر زرداری نے سیاسی و معاشی استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا، شہید بھٹو کو عدالتی انصاف دلانے میں بھی ان کا اہم رول ہے ۔ صوبائی خود مختاری ، این ایف سی ایوارڈ ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ڈیڑھ سو گنا تک اضافہ ، پاک ایران گیس پائپ لائن، سی پیک ، گوادر پورٹ ، آغاز حقوق بلوچستان ، فاٹا اصلاحات اور اداروں میں ملازمین کی شراکت داری سمیت بے شمار ملکی و قومی خدمات آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ تقریب میں سردار قدوس، خواجہ امتیاز، حسین طارق ، راجہ محمد علی ، ملک ایوب، ملک فہیم ، شیخ یونس، آصف اکبر، حافظ نواز ، شیخ عاصم، عبدالحمید غوری اور دیگر کارکنوں و رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں