غیر قانونی کمرشل بلڈنگز تعمیر کرنے پر مقدمات درج

غیر قانونی کمرشل بلڈنگز تعمیر کرنے پر مقدمات درج

راولپنڈی (خبر نگار)غیر قانونی کمرشل بلڈنگز تعمیر کرنے پر پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

تھانہ مندرہ پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے تنویر طاہر انفورسمنٹ انسپکٹر بلڈنگ ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی نے بتایا کامران وغیرہ موضع سکریلہ نزد سکھو موڑ چکوال مندرہ روڈ گوجر خان میں بغیر منظوری کمرشل بلڈنگ تعمیر کر رہا تھا ،رمضان نے بھی بغیر منظوری کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کی، بذریعہ نوٹس ان کو غیر قانونی بند کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن ملزمان غیر قانونی عمل روکنے سے گریزاں ہیں۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں