راہزنی، گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گروہ سمیت 4ملزم گرفتار

راہزنی، گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گروہ سمیت 4ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) راہزنی اور گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گروہ کے ارکان سمیت 4ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔۔۔

 عدنان اور نثار نے راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا، اسلحہ، ایمونیشن اور خنجر برآمد کر لیا گیا، شہا ب اور ابر ار منی چینجرز سے رقم تبدیل کرانے والوں کو لوٹ لیتے تھے جن سے لوگوں کی چھینی گئی کرنسی، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ سمبل پولیس کی طرف سے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گروہ کے گرفتار کردہ ملزمان کی شناخت عدنان اور نثار کے ناموں سے ہو ئی ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ علاوہ ازیں منی چینجرز سے رقم تبدیل کرا کر نکلنے والے شہر یو ں کو اسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے والے ملزمان شہا ب الد ین اور ابر ار مسیح کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ کی نو ک پر لوگوں سے چھینے گئے سعودی ریا ل، پا کستانی کر نسی بھی برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں