نشہ!اب نہیں مہم:اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ گرفتار

 نشہ!اب نہیں مہم:اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے نشہ!اب نہیں مہم کے تحت گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 8 اشتہاریوں اور عادی مجرموں سمیت16جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ۔۔۔

 گرفتار ملزمان سے منشیات اوراسلحہ و ایمو نیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ، کا شف سے 590گر ام چرس ، مجا ہد سے آہنی مکا، ایویس، اشرف مسیح ، عمر ان خا ن ، مختیا ر سے 4 پستول ، زبیر سے 230گر ام ہیروئن برآمد کرلی گئی، غیر قانو نی طور پر گیس سلنڈر ری فلنگ پر ملزم اویس کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں