نشے کی عادی بیوی کا بیرون ملک سے آئے شوہر پر قاتلانہ حملہ

نشے کی عادی بیوی کا بیرون ملک سے آئے شوہر پر قاتلانہ حملہ

راولپنڈی (خبر نگار)نشئی بیوی کا شوہر پر قاتلانہ حملہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ ایئر پورٹ پولیس کو اوورسیز پاکستانی عباس نے بتایا ملک واپس آیا تو ایک رات میری بیوی آسیہ نے تقریباً ایک سے دو بجے ضد کی کہ ۔۔۔

میرے ساتھ شیشہ کیفے چلو ابھی شیشہ پینا ہے ، مجھے یقین ہو گیا میری عدم موجودگی میں وہ آئس ، شراب و شیشہ پینے کی عادی ہو چکی ہے ، اس نے غصے میں میرا گلا دبانے کی کوشش کی، کچن سے خنجر نما چھری سے مجھ پر قتل کی نیت سے حملہ کرنے لگی تو میں نے بھاگ کر جان بچائی، اس نے میرا 4سے 5 لاکھ کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں