مسلم طلبا کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے :چیئرمین ایچ ای سی

مسلم طلبا کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے :چیئرمین ایچ ای سی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) فلسطین کے سفیر احمد جواد اے اے ربیعی نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی جس میں تعلیمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر مختار احمد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مسلم ممالک کے طلبا کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا ایچ ای سی لوگوں کو تعلیم دینے کیلئے پوری لگن سے کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطینی طلبا فلسطین کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کریں گے ، فلسطینی ان مشکلات سے نکل کر مضبوط قوم بن کر ابھریں گے ۔ احمد جواد اے اے ربیعی نے فلسطین کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے معیاری مواقع فراہم کرنے کیلئے ایچ ای سی کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے اعتراف کیا پاکستانی یونیورسٹیاں فلسطینی طلبا کو پاکستانی طلبا کے مساوی سہولتیں اور تعلیم فراہم کر رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں