تعلیمی تعاون:اسلامی و چینی یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

تعلیمی تعاون:اسلامی و چینی یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اور چین کی نینگبو ٹیک یونیورسٹی کے شعبہ صحافت و ابلاغیات کے درمیان دو طرفہ تعلیمی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔

تقریب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں ہوئی جس کی صدارت قائم مقام صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کی۔ ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی جبکہ وائس ڈین سکول آف میڈیا اینڈ لا، وائس ڈائریکٹر، ڈیجیٹل کلچر انوویشن سینٹر پروفیسر وانگ جونوی نے ننگبو ٹیک یونیورسٹی کی جانب سے دستخط کیے ۔اس یادداشت کے مطابق دونوں فریقوں نے تعلیمی وسائل، طلبا کی تربیت،  طلبا کے وفود کے تبادلوں اور دوروں کے ذریعے تعلیمی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں