تخت پڑی جنگل بحالی، لوگوں کا جوش و خروش، ہائیکنگ پروگرامز

تخت پڑی جنگل بحالی، لوگوں کا جوش و خروش، ہائیکنگ پروگرامز

اسلام آباد(دنیا نیوز) تخت پڑی جنگل کی بحالی میں لوگوں کا جوش و خروش عروج پر ہے ۔اس مہم سے اہل علاقہ بالخصوص تخت پڑی کے ارد گرد گاؤں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 تخت پڑی جنگل کی بحالی میں سول سوسائٹی نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اس مہم میں راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں، سکولز اور مدارس کے طلبا نے بھی اپنی شرکت کا یقین دلایا ہے ، مہم میں شرکت کیلئے کئی فیملیزاوربچوں کے تخت پڑی جنگل کی طرف ہائیکنگ اورٹریکنگ کے پروگرامز بننے لگے ہیں۔ تخت پڑی جنگل میں ہر قسم کے پودے لگائے جائیں گے ، ایونٹ میں سپیشل بچے شرکت کریں گے ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے اولڈ ایج ہومز اور دیگر فلاحی اداروں سمیت این جی اوز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں