خیبر:گودام سے 12ہزارسگریٹ پیکٹس، انڈین ادویات برآمد

 خیبر:گودام سے 12ہزارسگریٹ پیکٹس، انڈین ادویات برآمد

خیبر (نمائندہ دنیا ) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طورخم بارڈر پر سمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی، باچہ مینہ میں گودام سے لاکھوں روپے کے ممنوعہ غیر ملکی سگریٹس، انڈین ادویات اور پان برآمد کرکے گودام سیل کر دیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر خیبر ثناء اللہ خان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز کی سربراہی میں ایف سی (نارتھ) کی ٹیم نے رات گئے کارروائی کی اور گودام میں سٹور کئے گئے غیر قانونی غیر ملکی 12000 سے زائد سگریٹ کے پیکٹس ،ممنوعہ ادویات، پان اور دیگر اشیا  کے 272 پیکٹس برآمد کر لیے اور سامان سرکاری تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ خیبر کی مشترکہ چیک پوسٹ اور طورخم بارڈر پر چینی، یوریا اور دیگر غیر ممنوعہ اشیاء کے خلاف بھی مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں