ایف ایف سی نتائج:فی حصص 10روپے منافع کا اعلان

ایف ایف سی نتائج:فی حصص 10روپے منافع کا اعلان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایف ایف سی نے 30 جولائی 2024 کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2024 تک ششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔

سرمایہ کاری پر ریکارڈ منافع اور ڈیوڈنڈ کی آمدنی گزشتہ سال کے 6.3ارب روپے کے مقابلے میں 15.8ارب روپے رہی۔ یوریا مصنوعات کمپنی کے ملکیتی سٹورز/آؤٹ لیٹس کے ذریعے کسانوں کو براہ راست خریدنے کا چینل فراہم کیا گیا ہے۔ یوریا مارکیٹ شیئر پچھلے سال کی اسی مدت کے 40فیصد کی نسبت 46فیصد تک بڑھ گیا۔ خالص منافع 26.1ارب روپے فی حصص آمدنی کے ساتھ 20.49روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10.28روپے فی حصص تھا۔ بورڈ نے 2024کی دوسری سہ ماہی کے دوران 15.50روپے فی شیئر کی مجموعی تقسیم کے ساتھ 10روپے فی حصص کے دوسرے عبوری منافع کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں