ممبران ہیلتھ کمیٹی کا دورہ آر آئی سی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ممبران ہیلتھ کمیٹی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ ۔۔۔
کمیٹی کے ممبران رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار، چودھری عمران الیاس، ملک منصور اور سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی پرویز خان کو ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر ایاز نے ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ روزانہ 2سے 3ہزار مریض چیک اپ کیلئے آتے ہیں جنہیں دوائی بھی دی جاتی ہے، ممبران کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔