غیر قانونی اسلحہ رکھنے، منشیات فروشی پر 18ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 18 ملزموں کو گرفتار کرکے 11 کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے امجد سے 1کلو 800گرام چرس، اظہر سے 1کلو 600گرام چرس، عرفان سے 1کلو 560گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ظہور سے 1کلو 360گرام چرس، فضل عباس سے 680گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے طاہر سے 1کلو 680گرام چرس، اعجاز سے 800گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے بشارت سے 1کلو 600گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے محسن سے 220گرام چرس، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے تنویر سے پستول، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اکرام سے پستول، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ماجد سے پستول، تھانہ کلرسیداں پولیس نے گلفام سے پستول و آہنی مکہ، تھانہ بنی پولیس نے دانش سے 5لٹر، یاسر سے 5لٹر، تھانہ وارث خان پولیس نے نعمان سے 5لٹر، اشفاق سے 5لٹر شراب اور تھانہ گوجرخان پولیس نے ارشد سے 10لٹر شراب برآمد کی، مقدمات درج کر لیے گئے۔