نسٹ میں تحقیق کاروں اور موجدین کو ایوارڈز دینے کی تقریب

نسٹ میں تحقیق کاروں اور موجدین کو ایوارڈز دینے کی تقریب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)تحقیق اور اختراع کاری کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیکلٹی ممبران کو انکی بے مثال لگن کے اعتراف میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے BRAINS

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایوارڈز پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور 108مختلف کیٹیگریز میں 100سے زائد ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات اور اسناد دیں، انہوں نے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے اپنی وزارت کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انجینئر جاوید محمود بخاری ریکٹر نسٹ نے ایوارڈ زیافتہ فیکلٹی کوسراہا اور کہا کہ یہ ایوارڈز نسٹ کے علمی ماحول کو مضبوط بنانے کے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں