گرلز انٹر کالج ہورنہ میرہ، انٹرمیڈیٹ کے بہترین نتائج پر مبارکباد

گرلز انٹر کالج ہورنہ میرہ، انٹرمیڈیٹ  کے بہترین نتائج پر مبارکباد

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)گرلز انٹر کالج ہورنہ میرہ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بہترین نتائج پر پرنسپل اور دیگر سٹاف کو خراج تحسین اور کامیاب بچیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کونسلر ہورنہ میرہ سردار ارشد خان، سیکرٹری پی ڈی اے ندیم انجم، ڈاکٹر عمران حیات، سلیم منور، جاوید انجم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا قلیل وسائل اور کم سہولیات کے باوجود شاندار نتائج قابل تعریف ہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے ادارہ میں سائنس کلاسز شروع کرنے اور کالج کی بلڈنگ کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں