والد پر تشدد، ایک بیٹا گرفتار، دوسرا فرار

والد پر تشدد، ایک بیٹا گرفتار، دوسرا فرار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے والد پر تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار کرلیا۔

 پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ میرے بیٹے احتشام اور فرحان نے مجھ پر تشدد کیا، گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے احتشام کو گرفتار کرلیا جبکہ فرحان فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں