غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کیخلاف کارروائی، 9 سیل، 2 افراد گرفتار

غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کیخلاف کارروائی، 9 سیل، 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کے خلاف کارروائی کے دوران 9 ایجنسیز سیل اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ماہین حسن نے گزشتہ روز کارروائی میں 9 ایجنسیز سیل کر دیں، غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کو جی 13 اور جی 14میں سیل کیا گیا۔ مختلف غیر قانونی ایجنسیز چلانے کے الزام میں دو افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے غیر قانونی ایجنسیز کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی، انہوں نے کہا شہری ایسی تمام غیر قانونی ایجنسیز سے پٹرول کسی صورت نہ خریدیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں