تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، انفورسمنٹ سکواڈ تشکیل

تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، انفورسمنٹ سکواڈ تشکیل

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

 ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی زیر سربراہی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی انفورسمنٹ سکواڈ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ چھ انسپکٹرز پر مشتمل یہ دستہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، آر ڈی اے کی زیر نگرانی کام کرے گا۔ ٹیم کو آر ڈی اے کے دائرہ اختیار میں تمام علاقوں میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر میں مبینہ طور پر تجاوزات کی بھرمار ہو گئی، مری روڈ تجاوزات سے واگزار کرانے کیلئے جامع منصوبہ بندی اور آپریشنل ٹیم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جاری آپریشن مبینہ طور پر ناکام ہو گیا ہے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن، کمرشل مارکیٹ، نواز شریف پارک، لیاقت روڈ، کالج روڈ، سردار عالم خان روڈ، بنی چوک، کوہاٹی بازار، کرتار پورہ، راجہ بازار، جامع مسجد روڈ، پرانا قلعہ، کلاں بازار، سید پور روڈ، خیابان سرسید، اعوان مارکیٹ، پیرودھائی، ٹرنک بازار، تلواڑاں بازار، اردو بازار، بوہڑ بازار، صرافہ بازار، بانساں والا بازار، ہملٹن روڈ، ناز سینما چوک تا سروس روڈ، بند کھنہ روڈ، ٹرانسفارمر چوک، مسلم ٹائون، صادق آباد سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات روکنے کیلئے ملازمین کی مستقل ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں