تیزرفتار کار کھائی میں گرنے سے 1شخص جاں بحق ، 5زخمی

تیزرفتار کار کھائی میں گرنے سے 1شخص جاں بحق ، 5زخمی

اٹک (نمائندہ دنیا) جنڈ خوشحال گڑھ پل کے قریب تیز رفتار کار کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122جنڈ کی 2ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاش و زخمیوں کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کیا ، زخمیوں میں 35سالہ محمد بلال، 34 سالہ حمزہ، 28 سالہ طلحہ، 44سالہ شوکت اقبال اور 35سالہ محمد عثمان شامل ہیں جبکہ 40سالہ محمد مدثر حادثہ میں چل بسا ۔ تمام افراد کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے ۔ کار راولپنڈی سے کوہاٹ جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں