اسلام آباد:رواں سال 1446منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا

اسلام آباد:رواں سال 1446منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے رواں سال 1446 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 428 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 344 کلو گرام چرس، 30 کلو گرام آئس، 258نشہ آور گولیاں اور 11,920لٹر شراب برآمد کی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید مصطفی تنویر نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے زیرتعلیم طلبا کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون، مختلف ریفریشر کورسز اور آگاہی مہم شروع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں