آ ئی ایٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں کار سوار قتل

 آ ئی ایٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں کار سوار قتل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سیکٹر آئی ایٹ میں دن دیہا ڑے ایک کارسوار شخص کو قتل کردیا گیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دن دس بجکر پینتالیس منٹ پر نامعلوم افراد نے آئی ایٹ مرکز جانے والی گاڑی نمبر-406 ANK پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں گاڑی میں سوار قمر رانجھا ولد محمد امیر رانجھا سکنہ ملکوال جاںبحق ہو گیا ، پو لیس حکام کے مطابق تھانہ آئی نائن کی حدود میں آئی ایٹ مرکز نزد شیل پٹرول پمپ نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ سے گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ پو لیس کے مطابق بظاہر واقعہ دشمنی کا لگتا ہے ۔ لاش کو پمز ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی بے قابوہو گئی اور گرین بیلٹ کے اوپر آ گئی، فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد مقتول جان بچانے کے لئے قریب ہی زیر تعمیر بلڈنگ میں چلا گیا، ملزمان نے پیچھا کرکے عمارت میں گھس کر مقتول پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے 5 منٹ تک فائرنگ کی ، ملزمان ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں