یوم دفاع پر نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)جنگ ستمبر کے نتائج افواج پاکستان کی کلی فتح و نصرت کا اعلان تھے ۔۔۔
سامان حرب اور وسائل کی کمی کے باوجود افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کیے ۔ ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین میاں محمد جاوید نے 6 ستمبر کے حوالے سے ایوان قائد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔