راہزنی میں ملوث 6ملز م گرفتار ، موٹرسائیکل ،اسلحہ برآمد

 راہزنی میں ملوث 6ملز م گرفتار ، موٹرسائیکل ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے چھ ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان سے چھینی گئی نقدی، مو با ئل فون ، مو ٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا ۔

ملزمان کی شنا خت انعام اللہ ( گینگ لیڈر)، علی خا ن، حماد ولی، سلیم خا ن، با سط علی اور عطا الر حمن کے ناموں سے ہوئی ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھانہ سبزی منڈی، مارگلہ، انڈسٹر یل ایر یا اور سمبل کے مختلف علا قوں میں کئی وارداتیں کرنیکا اعتراف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں