چھ ستمبر غیر متزلزل جذبے کے دن کا نام ہے ،شرجیل میمن

چھ ستمبر غیر متزلزل جذبے کے دن کا نام ہے ،شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج اور شہداء کی جرات، بہادری اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ 6 ستمبر ہمارے قومی اتحاد کا دن ہے ، قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ اکٹھا ہونا چاہیے ۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ 6 ستمبر محض ایک تاریخ نہیں، جارحیت کے مقابلے ، قومی اتحاد اور غیر متزلزل جذبے کے دن کا نام ہے ۔ آج کے دن ہماری افواج دشمن کے عزائم کے خلاف اٹوٹ دیوار بن کر کھڑے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدانہ صرف سرحدوں کی حفاظت بلکہ قومی خودمختاری اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کی قربانیاں موجودہ اور آنے والی نسلوں کو حب الوطنی اور اتحاد کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں، شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ شہدا کے خاندانوں نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری فورسز بشمول پاک فوج، بحریہ، فضائیہ، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قوم کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لئے قربانیاں لازوال ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں