ماہ ربیع الاول کیلئے کنٹی جنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

ماہ ربیع الاول کیلئے کنٹی جنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

کراچی(آن لائن) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ماہ ربیع الاول کے لئے پولیس رینج، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیر معمولی سکیورٹی پلان کی ترتیب کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور اس ضمن میں علمائے کرام ،معروف سیاسی مذہبی شخصیات سے باقاعدہ شیڈول اجلاس کرتے ہوئے کنٹی جنسی پلان کی ترتیب،عمل درآمد اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کنٹی جنسی پلان کے تحت 8 اور 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی اجتماع گاہوں ،ان کی گزرگاہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کوچوبیس گھنٹے قبل ہی مکمل کرلیا جائے جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں اور اجتماع گاہوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی کے ساتھ ساتھ باوردی پولیس اہلکاروں کو بھی خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ کنٹی جنسی پلان کے تحت مرکزی جلوس کے روٹس، اجتماع گاہ ودیگر اجتماعات کے مقامات کے اطراف میں قائم مکانوں،دکانوں اور دیگرعمارتوں کانہ صرف سروے کیا جائے بلکہ متعلقہ تھانوں کی سطح پر کرائے داروں کے کوائف کی تصدیق کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت دیگر وائرلیس کنٹرول رومز سے تمام رینج ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر مستقل رابطوں کے نہ صرف اقدامات کئے جائیں بلکہ ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن و شیئرنگ سمیت تمام ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کا بھی پابند بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں