گورنر کا المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کا دورہ

گورنر کا المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کا دورہ

کراچی (آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا۔ انتظامیہ نے ہونٹ اور تالو کے مفت آپریشن کے حوالہ سے گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔۔

 کہ مفت سرجری ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ اب تک 30 افراد رجسٹریشن کراچکے ہیں۔امریکہ کے تین سرجن سمیت پانچ رکنی ٹیم یہ آپریشن کر رہی ہے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ ہونٹ اور تالو کے مفت آپریشن کرنے پر المصطفیٰ میڈیکل سینٹرکی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مہنگے علاج کی مفت خدمات فراہم کرنا خدمت انسانیت کی انمول مثال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خدمت انسانیت کا بے لوث جذبہ قابل تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں