سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں کوتاہی ناقابل برداشت،میئر

سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں کوتاہی ناقابل برداشت،میئر

کراچی(این این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ حب کینال سے پینے کے پانی کی نئی لائن ڈالی جا رہی ہے ۔مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ قوم کے ایک ایک پیسے کو پوری ایمانداری سے خرچ کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ 20 ایکڑ رقبے پر کھیلوں کے لیے کمپلیکس بنا رہے ہیں، میڑو پولیٹن فٹبال ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز کر رہے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ گراؤنڈ اچھے انداز میں چلا رہے ہیں۔میئر کراچی نے بتایا کہ مرغی خانہ پل کو از سرِ نو تعمیر کریں گے ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا شہر میئر کے زیرِ انتظام نہیں ہے ، تمام ٹاؤنز سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر کام کریں، یو سی کے فنڈز میں 140 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر میرا احتساب ہے تو انجینئرز کا بھی ہونا چاہیے ، تنقید سیاسی لیڈر شپ پر کر دی جاتی ہے ، میں نے کہا کہ کام کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ، جان بوجھ کر بد دیانتی کی گئی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مین شاہراہیں میرے پاس ہیں ،باقی ٹاؤن چیئر مین کے پاس ہیں، انہیں پراپرٹی ٹیکس اور بہت سے ٹیکس ملتے ہیں، اختیارات کا رونا رونے سے بہتر ہے کہ کام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں